موضع بھون بہت ہی قدیمی گاؤں ہے پاکستان آزاد ہونے سے پہلے گاؤں میں ہندؤ آباد تھےقیام پاکستان کے بعد
تحریر: عامرخلیل
موضع بھون بہت ہی قدیمی گاؤں ہے پاکستان آزاد ہونے سے پہلے گاؤں میں ہندؤ آباد تھےقیام پاکستان کے بعد موضع بھون میں دوسگے بھائی حیات خان اور لال خان آباد ہوئے جن کاتعلق اعوان قطب شاہی سے تھا انہوں نے گاؤں میں دیگر اقوام کو بھی آبادی کیا گاؤں کا کل رقبہ آٹھ سو ایکڑ پر مشتمل ہے اس گاؤں میں سات مساجد اور امام بارگاہ حسینی ہے موضع بھون میں دو سکول جن میں ایک بوائز اور ایک گرلز سکول ہے موضع بھون میں پچیس کےقریب دکانیں ہیں جن پر اشیائے ضروریہ کی تمام اشیاء دستیاب ہیں موضع بھون میں ایک ڈاک خانہ ہے اور گاؤں کی زیادہ تر آبادی زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے اس کے علاوہ موضع کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اندرون و بیرون ملک زراعت کررہی ہے موضع بھون کی تعمیر وترقی میں علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک کرامت حسین مرحوم نےبھر پور کردار ادا کیا اور موضع بھون کی تعمیر و ترقی وفلاح و بہبود کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں ملک کرامت حسین مرحوم نے1981ء میں ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون قائم کی اس کے علاوہ ایک دستکاری سکول اور لائبریری قائم کی آج بہت سی بچیاں اس سکول میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہیں اور کئی اہلیان علاقہ لائبریری میں مختلف کتب کامطالعہ کرتے ہیں ملک کرامت حسین نے لوگوں میں درختوں کی افادیت کا شعور بیدار کیااور لوگوں کو شجر کاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی انہی کی محنت کی بدولت آج بھون میں ہرطرف سرسبزشاداب درکت دکھائی دیتے ہیں جو نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں بلکہ موسم کو بھی خوشگوار بنا رہے ہیں ملک کرامت حسین مرحوم کے بعد ان کے فرزند ارجمند ملک محمد فیاض اعوان نے اپنے آباؤ اجداد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے علاقائی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون کی صدارت سنبھالی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کررہتے ہیں ان کے ساتھ نائب صدر ملک سجاد اور جنرل سیکرٹری ملک شاہد لطیف ان کے شانہ بشانہ موضع بھون کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں گزشتہ سال جون2010ء میں ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون کے پلیت فارم پر علاقے کے لوگوں کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا500کے قریب افراد طبی سہولیات سےمستفید ہوئے اس کے ایک ماہ بعد ملک محمد فیاض صدر ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون اور دیگر اراکین کونسل نے الشفاء ہسپتال کے تعاون سے ایک فری آئی کیمپ لگایاجس میں600کے قریب افراد کا مفت آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور دوسو افراد کو مفت عینکیں دی گئیں جبکہ آٹھ افراد کے مفت آپریشن کئے گے ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون عورتوں اور بچیوں کیلئے دستکاری سکول قائم کیا ملک محمد فیاض ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون نے آٹھ عدد سلائی مشینیں دستکاری سکول کیلئے مہیا کیں کونسل گاؤں کے دیگر رفاعی کاموں کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے{jcomments on}