45

9 سالہ عبدالمعیز کا قاتل ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک

واہ کينٹ پولیس کا 9 سالہ عبدالمعیز کے قاتل کی گرفتاری کے لیے ریڈ۔ ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گئے  جبکہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی۔
تین سال قبل واہ کینٹ شادمان ٹاؤن میں 9 سالہ عبدالمعیز جس کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اس کے قاتل کی گرفتاری کے لیے واہ کینٹ پولیس نے پلیسر روڈ کشمیر کالونی ،سیمنٹ کمپنی میں ریڈ کیا ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران ایک ملزم جس کا نام و پتا بعد میں رضوان عرف بڈھا معلوم ہوا اپنے ساتھی کے فائر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،جبکہ ملزم رضوان عرف بڈھا کا نامعلوم ساتھی فائرنگ کرتا ہوا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی جبکہ نامعلوم فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں