83

85کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روز مزید85کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک6374مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے85کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے ،خصوصی مہم کے دوران اب تک6374مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں