تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی 17ویں ورلڈ شوتو کان کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براؤنیز میڈل حاصل کر لیا۔ عالمی سطح کے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 77 ممالک نے شرکت کی، جہاں عبدالہادی نے پاکستان اور اپنے علاقے کلرسیداں کا نام روشن کیا۔
عبدالہادی الائیڈ سائنس کالج کلرسیداں کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم ہیں اور پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں سے تربیت یافتہ ہیں۔ اسی چیمپئن شپ میں محمد آریان خان، جو سائنس سکول راوت کے طالب علم ہیں، نے دو فائٹس جیتنے کے بعد کوارٹر سیمی فائنل میں شکست کھائی۔ دونوں کھلاڑی پرویز شوتو کان کراٹے کلب کے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔
عبدالہادی کے والد پرویز اقبال وکی خود ایک بین الاقوامی کھلاڑی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر عہدیداران میں سرپرست قمر الاسلام اور منیجر دل نواز فیصل شامل ہیں، جو اس وقت چیمپئن شپ کے سلسلے میں جاپان میں موجود ہیں۔
پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں کی اس عظیم کامیابی پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کلرسیداں کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے گئے اور عبدالہادی کے اعزاز میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں سابق چیئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت، سابق ناظم شیخ حسن ریاض، محمد اعجاز بٹ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ نزاکت حسین، نائب ناظم راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس، مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، تحصیل امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی، شیخ شعور قدوس، سید زاہد زاہدی (مقیم امریکہ)، چوہدری طاہر (کینیڈا)، توقیر سھیٹی (یو کے)، مرزا بلال، وقار بابر، چوہدری ظہیر (یو کے)، چوہدری صغیر (سعودی عرب)، سید سیماب حیدر، سید زبیر علی، محمد فیاض کیانی، چوہدری محمد ظہیر، شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیر اسلم، حاجی محمد اسحاق، حاجی ریاست حسین، نئیر جمال اکرم راجہ، یاسر دانیال اکرم راجہ، ناصر بٹ، کاشف اقبال، شاہد محمود، سردار محمد وسیم، رضوان الحق (تھائی لینڈ)، شیخ عدیل احمد، ظہیر بابر، چوہدری ماسٹر مجید، ساجد مرزا اور سید مداح شاہ شامل ہیں۔
علاقے کے عوام کا کہنا تھا کہ عبدالہادی کی یہ کامیابی نہ صرف کلرسیداں بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ٹوکیو اور ناریتہ میں پرویز شوتو کان کراٹے کلب کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری غالب، چوہدری بشارت، چوہدری اکرام اور چوہدری عرفان کی میزبانی میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کو تحائف پیش کیے گئے اور پاکستان کے نام روشن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری غالب اور چوہدری بشارت نے ٹیم کے کوچ پرویز اقبال وکی، سرپرست قمر الاسلام اور منیجر دل نواز فیصل کو خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ کلرسیداں کے نوجوانوں کی جاپان جیسے ملک میں نمائندگی، پاکستان کے روشن مستقبل کی دلیل ہے۔
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…
نادرا نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا، جس…