باہتر (ملک خالد ایوب/نمائندہ پنڈی پوسٹ) علاقہ نلہ باہتر سے پی ٹی آئی (میجر گروپ) اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر بہت بڑے دھڑے مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، اس سلسلہ میں بہت بڑا شیمولیتی پروگرام یونین کونسل باہتر کے گاؤں بہلول میں کیا گیا، جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 ملک سہیل خان کمڑیال ، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان ، ضلعی صدر سلیم شہزاد ، سابق چیئرمین سردار مختیار احمد خان ، ضلعی سینئر نائب صدر حاجی ذوالفقار بلوچ ، سابق کونسلر ملک سجاد ، کوآرڈینیٹر ٹو ملک سہیل ندیم ملک ، ملک آفتاب ، ملک عارف، ملک نوازش گجر ، سردار شاہد خان ، بخشی خان ، محمود نائیک سردار ضیغم عباس نے خصوصی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سہیل خان اور سردار افتخار احمد خان نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ، سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ میں نے سیاست کا عملی آغاز کونسلر لیول سے کیا تھا، ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں علاقہ نلہ باہتر کی محرومیاں ہم مل کر دور کریں گے ، ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ حلقہ این اے 50 میں ڈیڈھ ارب روپے کی خطیر رقم سے بجلی کی مختلف سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ، میری پوری کوشش ہوگی کہ میرے حلقے کا کوئی بھی گھر بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رہے ، یونین کونسل باہتر کے تمام لنک روڈز کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے گا، بہت جلد وزیر میاں شہباز شریف سے ملاقات کرکے انڈسٹریل زون کے حوالہ سے بات چیت کروں گا میری کوشش ہوگی کہ انڈسٹریل زون کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان خود اور جلد از جلد کریں تاکہ پڑھے لکھے اور ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر آئے ، ملک سہیل خان نے مشتاق حسین اور ڈاکٹر غلام علی خان کی درخواست پر بجلی کا سروے کروانے کا اعلان کیا اور کہا کہ بجلی کی اس سکیم پر بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا، تقریب سے ضلعی صدر سلیم شہزاد ، سابق ناظم یوسی باہتر سردار محسن افتخار خان ، علاقہ نلہ میں سینئر لیگی راہنما ملک خالد ایوب ، قاضی طارق جاوید ، ڈاکٹر غلام علی خان ، مشتاق حسین ، حاجی حق نواز خان و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پی ٹی آئی میجر گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں ڈاکٹر غلام علی خان ، حاجی حق نواز خان ، مظہر حیات خان ، عاطف رزاق خان ، عادل اشفاق خان ، صوبیدار اشتیاق خان ، صوبیدار میجر نزاکت اعون ، حمید خان ، ملک غلام فرید اعون ، ماما اعظم خان ، خاور حیات خان ، ڈاکٹر رفعت حیات خان ، سیف اللہ خان ، عتیق اسلم خان ،حاجی رفیق خان ، شمیم خان ، طلعت خان ، فیصل خان ، ظہیر خان ، سفیر خان ، زاہد خان ، بلال خان ، ثاقب خان ، حماد خان ، توقیر خان ، فضل داد خان ، نجب خان اور یاسر خان شامل ہیں ، جبکہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن جوائن کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے تاحیات کوآرڈینیٹر سردار قربان خان ، محبوب خان ، سردار زہرود خان ، سردار تنویر خان ، خضر خان ، وقاص خان عرف کاشی خان اور باہتر سے قاضی طارق جاوید شامل ہیں ، جنرل سیکرٹری یوسی باہتر محمد راشد ، سابق تحصیل جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف محمد افضل ، ملک شفیق اور علاقہ نلہ میں مسلم لیگ ن کی ٹیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی ، پروگرام کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا،