Categories: علاقائی

بھوربن کے علاقے اوچھا میں شاٹ سرکٹ کے باعث ایک غریب شخص کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔

مری(اویس الحق سے)یونین کونسل روات بھوربن کے علاقے اوچھاہ ڈھوک دھڑا میں شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک شدید آگ بھرک اٹھی۔

آگ لگنے کے نتیجہ میں انتہائی غریب شخص لانس نائیک تاج محمد کا پورا مکان جس میں انتہائی قیمتی گھریلو سامان سامان تھا جلا کر خاکستر ہوگیا۔

اس آگ میں تاج محمد کی پنشن کی کاپی اور دیگر ضروری کاغذت بھی جل گئے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی سیاسی سماجی درد دل رکھنے والی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی حفیظ الرحمن عباسی کی ہدایت پر ان کے صابزادے توقیر حفیظ عباسی ایڈوکیٹ سمیت ایک نجی ہسپتال کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور پر مالی امداد کی۔

ایسے میں نمبردار یاسر سہراب عباسی کو مکان کی دوبارہ تعمیر کروانے کی ذمّہ داری دی گئی جس پر متاثرہ خاندان کی غم زدہ آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھر آئے۔

نمبردار یاسر سہراب عباسی نے اسی وقت مکان کی کھڑکیوں اور دروازوں کے لیے بندوبست کا آغاز کیا۔

صوبیدا میجر (ر) محمد موبین عباسی۔،حاجی محمد الماس عباسی۔،سابق جنرل کونسلر اوچھاہ طاہر عباسی بلال بشیر عباسی نے متاثرہ خاندان کیلے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوسی امدا کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

2 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago