مری(اویس الحق سے)اہل مسیاڑی کی جانب سے مری امپرومنٹ ٹرسٹ کی اراضی پر سول کورٹ راولپنڈی میں دائر ایک دعوی میں ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا،جس کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایک پیل دائر کی گئی جس کو بھی خارج کرتے ہوے فیصلہ مری امپرونٹ ٹرسٹ کے حق میں دے دیا۔

ایسے میں حکم دیا کہ وہاں واقع سکول والی جگہ پر فوری تعمیراتی کام شروع کروایا جائے۔

ایسے میں میونسپل کارپوریشن مری اور مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے لیگل ایڈوائزر اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی جانب سے مقدمہ کو جیت لیا۔

یاد رہے کہ اہل مسیاری نے مری امپرومنٹ ٹرسٹ کی اراضی کو اپنی آبائی اراضی کہا تھا کہ یہ اراضی سرکار کی نہیں ہے بلکہ ہماری ہے اور انھوں نے قبضہ قائم رکھا ہوا تھا۔

ایسے میں انہوں نے سول کورٹ راولپنڈی میں ایک مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس پر سول کورٹ راولپنڈی نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

اس کے بعد مسیاڑی والوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ راولپنڈی میں سول روین دائر کر رکھی تھی جس پر اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مضبوط دلائل دیے اور کیس جیت لیا اس موقع پر مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری طارق فراز عباسی،تنویر احمد عباسی اوردیگر بھی موجود تھے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

12 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago