اہم خبریں

مری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چوہوں کے آزادانہ گھومنے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی(اویس الحق سے)ملک کے مشہور سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں اس وقت عوام میں شدید تشویش اور بےچینی دیکھی گئی جب شوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مری کی مختلف ویڈیوز دیکھی گئی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مریضوں کے آس پاس گندگی سے پھرے زیریلے چوہے میڈلاتے دیکھائی دیے،جو نا صرف مریضوں بلکہ ان کی اشیاء میں بھی آزادانہ طریقے میں گھومتے پھرتے رہے۔

ایسے میں مری شہر اور سرکاری اداروں کے دفاتر کے قریب انتہائی اہمیت کے حامل ڈی،ایچ،کیو ہسپتال میں چوہوں کے راج پر سوشل میڈیا پر مری کی انتہائی بدنامی دیکھی گئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چلڈرن وارڈ میں پہلے سے داخل بچوں کے اہل خانہ نے جب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھا تو اپنی اولادوں کو فوری متبادل اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔

ایسے میں مری آنے والے سیاحوں خصوصاً مقامی لوگوں نے ہسپتال عملے کی مجرمانہ غفلت اور اداروں کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ایسے واقعات سے مری کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مری آنے والے سیاحوں خصوصاً مقامی لوگوں نے مجرمانہ غفلت میں ملوث عناصر کے خلاف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر صحت سے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا یے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago