روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کاعلاقہ تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں،جن پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام درخواستوں پر شفاف، غیرجانبدارانہ اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہر درخواست پر مقررہ وقت میں تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے، کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مستحکم بنانا ہے
ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر شفاف، غیرجانبدارانہ اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہر درخواست پر مقررہ وقت میں تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مستحکم بنانا ہے، انصاف کی فراہمی کھلی کچہریوں کے ذریعے ایک شفاف، آسان اور مؤثر نظام کی صورت میں جاری ہے جس کے تحت عوام کے مسائل براہ راست سنے جاتے ہیں،آر پی او نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں اور پولیس فورس پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ سکے۔