راولپنڈی(اویس الحق سے)مری کی متعدد ممتازسیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات جنہیں دو ماہ اور چھ روز پہلے لڑائی جھگڑے سمیت گیارہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا انہیں ہائی کورٹ نے رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں جبکہ ”شیڈول فور” کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔
ایسے میں مذکورہ شخصیات جن میں ضلع مری کے سینئر صحافی فرزند کوہسار مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی اور سابق صدر انجمن تاجران طفیل اخلاق سمیت دیگر جن کے مقدمات انسداد ہشتگردی کی عدالت میں چل رہے تھے کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کروانے کے احکامات پر ضمانت منظور کر لی ہے۔
اس طرح مذکورہ شخصیات جن کے خلاف دوماہ سے زیادہ عرصہ قبل متعدد دفعات کے تحت مری پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس کے نتیجے میں مقامی حلقوں میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کا اظہار کیا جا رہا تھا جبکہ مری میں ہر موقع پر مختلف سماجی،رفاحی اور صحافتی خدمات،تقریبات اور معاملات میں ان کی شدت سے کمی محصوص کی جا رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو اہلیاں مری انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس فیصلے کے بعد اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں ”شیڈول فور”کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔
ایسے میں مذکورہ شخصیات کی جانب سے مری کے ممتاز ماہر قانون حافظ زولفقار عباسی،سردار عبد الرازق،بیرسٹر قاسم نواز عباسی اور ممتاز قانون دان سابق صدر بار ایسوسی ایشن اسد اقبال عباسی نے پیش ہوتے ہوے مذکورہ شخصیات کی پیروی کی۔
ادھر مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر بابائے صحافت امتیاز الحق اور سینئر صحافی راجہ افضال سلیم سمیت مری پریس کلب کہ عہدے داران اور ممبران کی طرف سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد دی گئی۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…