کلرسیداں کے علاقہ چونترہ کا بہادر بیٹا وطن پر قربان

کلرسیداں چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں چونترہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان وسیم نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید وسیم کی نمازِ جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ جنازے میں پاک فوج کے افسران، سول و فوجی حکام، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے۔