Categories: علاقائی

عمران خان جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے گھبرانے والا نہیں، قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: حاجی ریاض اعوان

ٹیکسلا۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حاجی ریاض حسین اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے وہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر عمران خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف شمالی پنجاب ایم این اے شاہد خان خٹک بھی موجود تھے۔

حاجی ریاض اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کی خاطر جیل میں ہیں وہ جھکنے والے نہیں اور نہ ہی بزدلوں کی طرح ڈیل کر کے بیرون ملک فرار ہونے والے بلکہ وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں عمران خان نے ملک و قوم کی جنگ لڑی ہے وہ دلیر لیڈر ہے جس نے قوم کو ایک سوچ دی ہے اس وقت عمران خان کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے

حاجی ریاض اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان جلد رہا ہوں گے اور ایک بار پھر ملک وقوم کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

19 minutes ago

راولپنڈی تھانہ جاتلی  پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروایی راولپنڈی تھانہ جاتلی SHOجمال نواز…

24 minutes ago

روات،منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…

29 minutes ago

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

1 hour ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

1 hour ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

2 hours ago