واہ کینٹ۔ تھانہ صدر واہ میں اوباش لڑکے نے موبائل ہینڈ فری نہ دینے پر شرجیل نامی نوجوان کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
تھانہ صدر واہ تحصیل ٹیکسلا کے حدود میں ظاہر نامی ملزم نے 23سالہ نوجوان شرجیل احمد کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا ملزم اور مضروب ایک ہی گلی کے رہائشی ہے ملزم نے مضروب سے موبائل ہینڈ فری مانگی تو انکار پر ملزم نے ارادہ قتل سے چھریوں سے وار کرنا شروع کردیا جس سے شرجیل نامی نوجوان زخمی ہوگیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
مضروب کو ابتدائی علاج معالجہ کے لیے ٹیکسلا ہسپتال شفٹ کیا گیا اور اس کے بعد راولپنڈی DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا مدعی مقدمہ نے انصاف کے لیے تھانہ میں درخواست دے دی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی مدعی مقدمہ نے سی سی ڈی، آر پی آو راولپنڈی اور سی پی آو راولپنڈی سی اپیل کی ہے کہ ہمیں فوری انصاف دیا جائے۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…
اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…