راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)
سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ راولپنڈی میں کلرکوں کے حالیہ غیر منصفانہ تبادلوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ایجوکیشن کے صدر ملک ارشاد سلطان نے سخت احتجاج کیا ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ملک ارشاد سلطان نے اپنے تحریری خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تبادلوں میں کھلی جانبداری برتی گئی ہے، قواعد و ضوابط اور ٹرانسفر پالیسی کو یکسر نظرانداز کر کے متعدد کلرکس کو تین سالہ ٹینور مکمل کیے بغیر ہی زبردستی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل سراسر غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض کلرکس کو غیر ضروری طور پر دور دراز علاقوں میں بھیجا گیا ہے، یہاں تک کہ ایک معذور کلرک کو بھی دور مقام پر ٹرانسفر کر دیا گیا،
اسی طرح متعدد خواتین کلرکس کو بھی ان کی مرضی اور سہولت کو نظرانداز کرتے ہوئے تبادلہ کر دیا گیا، جس سے ان کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
صدر ایپکا نے واضح کیا کہ بارہا چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی اور کوئی ازالہ نہ کیا گیا، جس کے باعث بالآخر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا دروازہ کٹکٹانا پڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان غیر منصفانہ اقدامات کے باعث کلرک برادری میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو چکا ہے۔ اگر متاثرہ معذور و خواتین ملازمین سمیت سب اہلکاروں کو فوری طور پر پالیسی کے مطابق ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو ایپکا اپنا آئندہ کا لائحہ عمل اور بھرپور احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔
واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…
حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…
راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…
اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…
اسلام آباد (حذیفہ اشرف) پاکستان کے معروف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر کاشف راجہ جنجوعہ حالیہ…