بریانی شاپ اور پکوان سنٹر کیخلاف کارروائی

کلر سیداں : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور ہیلتھ انسپکٹر عمران توقیر نے حمزہ بریانی شاپ اور قیص پکوان سنٹر کیخلاف چالان مرتب کروا کر عدالت ارسال کر دہئے ہیں۔

ڈی ڈی ایچ او کے مطابق ہر دو جگہ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے تھے ۔انہوں نے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں بصورت دیگر ذمہ دران کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں