مانکیالہ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کے تعلیمی بلاک کے تیسرے اور آخری لینٹر کی تکمیل کے موقع پر آبشار علم و حکمت، ظفرِ اہلِ سنت، ممتاز ماہرِ تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر پیر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب (پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد، چانسلر IIUP اور چیئرمین IERF ) نے خصوصی وزٹ فرمایااور تعمیری پیش رفت پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ادارہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اپنے مقصد، نظریے اور وژن کے اعتبار سے منفرد مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان تعلیمی بلاک تقریباً 1800 طلباء کے لیے گنجائش رکھتا ہے اور مستقبل میں یہاں جدید ترین سہولیات سے آراستہ معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
انہوں  نے اس منصوبے کو ملت اسلامیہ کے لیے ایک روشن امید اور تعلیمی انقلاب کی بنیاد قرار دیااس موقع پر علامہ مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رفاقت علی جلالی صاحب مدرس جامعہ اسلام آباد،جناب محترم خرم خان صاحب سپیشلسٹ آئی- ٹی،علامہ مولانا رمضان رسول صاحب مدرس جامعہ اسلام آباد نیو کیمپس روات،علامہ مولانا حق رواں صاحب مدرس جامعہ اسلام آباد نیو کیمپس روات، اور دیگر احباب موجود تھے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں