کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ
ویٹ پروگرام، سپر سیڈ، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن پر بریفنگ، محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹو کی اصولی منظوری
گندم کے کاشتکار کو امدادی نرخ پر زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے پلان طلب، فصل کی کاشت سے پہلے نیا پراجیکٹ دیا جائے گا
گندم کی ان پٹ لاگت کم کرنے کیلئے ایڈوانس سبسڈی کی تجاویز پر غور، کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100ارب روپے بلا سود قرض کی منظوری
25 ایکڑ تک اراضی مالک کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل، کھاد، بیج اور زرعی ادویات حاصل کر سکیں گے، کسان کارڈ فیز ٹو میں ہزار روپے پراسیسنگ فیس ختم کردی گئی
کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب روپے قرض دیا جائے گا، فیز ٹو کیلئے 4200 زرعی سپلائرز کی رجسٹریشن مکمل
کسان کارڈ فیز ون میں کاشتکاروں سے 99 فیصد قرض کی وصولی، گرین ٹریکٹرپروگرام فیز ٹو کے تحت 20 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر ملیں گے
50 سے 65 ہارس پاور تک 5 لاکھ روپے، 75 سے 125 ہارس پاور تک 10 لاکھ روپے سبسڈی حکومت ادا کرے گی
اگست میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگی، ستمبر میں گرین ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبوشن مکمل ہو گی
ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور ساہیوال میں ماڈل ایگریکلچر مال جولائی میں فنکشنل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، راجن پور، وہاڑی، رحیم یار خان، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی میں ماڈل ایگریکلچر مال بنیں گے
10اضلاع میں جولائی سے سی ایم ماڈل ایگری کلچر مال فیز ٹو کا آغاز کردیا جائے گا، پنجا ب میں ایگری انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1 ہزار زرعی گرایجویٹ نے 20 لاکھ کاشتکاروں کی معاونت کی
ایگری انٹرن شپ پروگرام فیز ٹو کے تحت 2 ہزار ایگری انٹرن کی ستمبر میں ٹریننگ اور اکتوبر میں فیلڈ سروس شروع ہوگی
سی ایم سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویل کے تحت 7988 درخواستیں موصول، 500 درخواستیں جعلی ثابت ہونے پر مسترد
7670 ایگری ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا آغاز، 652 ٹیوب ویلز کی سولرائزریشن مکمل، ستمبر تک سولرائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت
5سال میں 5 لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت، ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو 700مفت ٹریکٹر مل گئے
کاشتکاروں کو 300 مزید مفت گرین ٹریکٹر 15دن میں مہیا کردیئے جائیں گے، اکتوبر تک 5 ہزار سپر سیڈرز کی فراہمی مکمل کرنے کی ہدایت
پنجاب میں کاشتکاروں کو 9 ہزار ہائی ٹک مشینری مہیا کی جائیں گی، چین کے تعاون سے پنجاب میں زرعی مشینری تیار کرنے کے اقدامات کا آغاز
کاشتکاروں کو 20اقسام کی جدید ترین ہائی ٹک زرعی مشینری مہیا کی جائیں گی، پر سٹرس بحالی پروگرام کیلئے ٹاسک فورس اورذیلی بورڈقائم کرنے کی تجویز کا جائزہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں 3 لاکھ ایکڑ باغات میں سٹرس کی پیداوار بڑھانے کا پراجیکٹ، پوٹھو ہار میں 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ
کاشتکاری کیلئے پانی کی بچت کیلئے واٹر کورسز کی لائنگ کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری، سبسڈی کے ساتھ ایک ہزار لیزر لیولر دینے کی تجویز پر بھی اتفاق
پنجاب میں 6 ہزار ایکڑ پر زیتون اور 2 ہزار ایکڑ پر ادرک کی کاشت کے پائلٹ پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے
پنجاب ایگری کلچر انسٹنشن سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن، بہاولپور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع، 15اضلاع میں پانی اور زمین کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کیلئے موبائل لیبارٹریز کا پراجیکٹ شروع
پتوکی میں فلوریک کلچر ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ، پنجاب میں جی ایم او سیڈ کی فراہمی کی تجویز کا بھی جائزہ لیاگیا