وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر برادر ہمسایہ ملک ایران پہنچ گئے۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر برادر ہمسایہ ملک ایران کے شہر تہران پہنچ گئے۔امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایران کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام، پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو،آفتاب بٹ اور سفارتی افسران بھی موجود تھے بعد ازاں محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ ایران نے کہا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں،آپ کا دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر محسن نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ایران ایک برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان، ایران اور عراق پر مشتمل سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔محسن نقوی حجاج اور سرحدی مسائل سے خطاب کرنے والی سہ ملکی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔سہ ملکی کانفرنس پاکستان کی درخواست پر منعقد کی جا رہی ہے تاکہ زائرین کوسرحدوں اور دیگر خدشات سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔ محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Share
Published by
اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

30 minutes ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

1 hour ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago