گوجرخان آئسیکوسب ڈویژن بیول کا ایک اور اعزازحاصل کرلیا
واپڈا سب ڈویژن بیول نے مالی سال کے اختتام پر ریکوری کے معاملے میں نمبر ون رہنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔اسلام اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 119 سب ڈویژنز میں سے بیول واحد سب ڈویژن تھی۔جس نے ڈیڈ ڈیفالٹرز (ایسے افراد جن کا بجلی کنکشن منقطع ہونے کے بعد واجبات واجب الادا ہوں )کی ریکوری کی مد میں 100 فیصد کارکردگی دکھائی. اور ڈیڈ ڈیفالٹر کی بقایا جات کی رقم صفر کر دی۔
اس منفرد اچیومنٹ کا اعزاز نہ صرف پیول کی باشعور عوام کو جاتا ہے۔بلکہ اس میں سب ڈویژن بیول کے ایس ڈی او نعمان خان اور ان کی ریکوری ٹیم کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آئسیکو سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس ڈی او بیول نعمان خان ب اور ان کی ریکوری ٹیم کو خصوصی سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازیں۔