فتح جنگ : مخلص ورکرز جماعت کا اثاثہ ہیں ، جماعت کا پیغام ہر گھر پہنچائیں ، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت کی طرف لائیں ، تحصیل سے لیکر یو سیز اور دیہات تک تنظیم سازی کو فوری مکمل کیا جائے ، تحصیل باڈی میں ہر یوسیز کی نمائندگی ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار سردار اصغر علی خان امیر ضلع اٹک کرین پارٹی پاکستان نے کرین پارٹی تحصیل فتح جنگ کے ماہانہ اجلاس و تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید مصدق علی شاہ ناظم اعلیٰ ضلع اٹک ، علامہ مخدوم محمد طاہر حیدری نائب امیر، محمد احسان ناظم خدمت خلق ، حافظ نصرت علی خان ترجمان فوکل پرسن ، اخلاق احمدناظم الیکشن سیل ضلع اٹک ، محمد آصف رضوی ناظم نشر واشاعت ، محمد عبدالعلی تحریکی ڈیزائنر ، ملک شفقت پرویز ناظم اعلیٰ پی پی 5 ، مفتی شوکت محمود رضوی تحصیل امیر ، قاری محمد نصیراحمد ناظم اعلی ، ڈاکٹر محمد نفیس ناظم الیکشن سیل تحصیل فتح جنگ کے علاؤہ تحصیل فتح جنگ کے تمام یوسیز کے زمہ دار وکارکنان نے شرکت کی ، ورکرز کنونشن میں سید مصدق علی شاہ ، مفتی شوکت محمود رضوی ، قاری نصیر ، ڈاکٹر نفیس احمد ، اخلاق احمد قادری ، علامہ عثمان خان جھنگ و دیگر نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں تحصیل سے لے کر یوسی لیول تک تمام باڈیز کو جلد از جلد مکمل کرنے،اور مختلف سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اورت ح ری۔کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں
گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار، مقدمہ درج
گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج
گوجرخان: موٹر وے پولیس کی غفلت، تاہم تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج
عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی غفلت: ساجد بخاری روڈ پر نالے کے پل پر حفاظتی گرلز نہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
ڈومیلی فتح پور کے مقام پر ایک نوجوان نالہ سے گذرتے ہوئے ڈوب گیا
حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے: عمار صدیق خان
اب گاڑی ، موٹر سائیکل کے نمبر مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گےگاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتار کرپرانا مالک اپنے پاس رکھے گا
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود میں دن دہاڑے ڈکیتی، غوری ٹاؤن فارا چوک پر میڈیکل اسٹور لوٹ لیا گیا