5 اگست 2019 تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ صدیق

5 اگست 2019 تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا
دونوں طرف کے کشمیریوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کی توجہ حاصل کر چکا ہےراجہ صدیق
5 اگست 2019 کا دن تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس دن بھارت نے کشمیری عوام کے حقوق پر شب خون مارا بھارتی حکومت نے 5 اگست کو اپنے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش کی عالمی برادری بھار ت پر دباؤ ڈالے کے وہ 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کو واپس لے کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دے مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کا اقدام مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش تھی کشمیری عوام کو ان کی شناخت سے محروم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا 78 سال سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر دنیا کے نقشے پر ایک متنازعہ علاقے کے طور پر موجود ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کا اقدام مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش تھی کشمیری عوام کو ان کی شناخت سے محروم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا 78 سال سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں