103

صوفی فیسٹول اور پوٹھواری کتاب میلہ

رپورٹ اشتیاق محمود

راولپنڈی آرٹس کونسل کے بڑے ہال میں شام ساڑھے سات سے رات نو بجے کے دوران منعقد ہوئی ۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔ انجمن ادب پوٹھوہار واہ کینٹ کے چیئرمین راجہ منور حسین عاصی ۔ جنرل سیکریٹری اشتیاق محمود ۔ ادبی شعبہ کے سیکریٹری محمد شیراز مغل اور عابد علی واہ کینٹ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ نعمان رزاق صاحب نے آنے والے شرکاء کو اپنی پوری انتظامیہ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔اس خوبصورت پروگرام کے مہمان خصوصی حسن نواز شاہ صاحب آف گوجر خان تھے، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر نعمان رزاق وڑائچ نے بہترین انداز میں ادا کئے۔ تقریب میں مختلف پوٹھوہاری صوفی شعرا سمیت خاص کر باوا شیر زمان مرزا آف سکرانہ کو یاسر کیانی صاحب نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا خوبصورت عارفانہ کلام اپنے بہترین انداز میں پیش کیا اور سامعین سے داد حاصل کی۔سائیں صدیق آف کلیاہ کو قاسم اقبال جلالی صاحب نے ان کا خوبصورت کلام ہیں کر کے خراج تحسین پیش کیا اور ان کا بہتریں صوفیانہ کلام بھی پیش کیا، سائیں فیاض ویران آف میرا مٹور کو واجد اقبال حقیر نے بہترین خراجِ تحسین و خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی حیات کے مختلف پہلوں اور ان کی خوبصورت شاعری پیش کی جس کو سامعین نے بہت پسند کیا اور محمود عبداللہ شاہ کرخی کو قمر محمود عبداللہ نے ان کے کام و خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اور لمبے مضمون کو مختصر کرتے ہوئے زندگی اور حیات مبارکہ پر یک خوبصورت مضمون پڑھا۔

پروگرام کے آخری حصے میں معروف شعر خوان جناب راجا عابد آف منکراہ نے بشکل شعر خوانی درج بالا صوفیاء کا کلام نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔ جسے تمام حاضرین نے سراہا۔ راجہ عابد صاحب نے اپنے بہترین انداز اور خوبصورت سر اور لے پر شعر خوانی کی ۔ اس محفل میں انہوں نے کمال مہارت سے شعر خوانی کی جو ہمارا پرانے طرز بیان تھا جس میں انہوں نے سارے شعر اوپر کے سر اور گالے میں اٹھا کر پڑھے جس کا لطف و سرور ایا

پروگرام کے دوسرے حصے میں قوالی کا بھی انتظام تھا۔جس کے کچھ حصے میں ، چودھری ظہیر اور نعمان رزاق وڑائچ شامل رہے ۔ قوالی کے اس پروگرام کو سامعین نے پسند کیا

ہال سے باہر پوٹھوہار کے معروف قلم کاروں کی کتب کا اسٹال موجود تھا جس سے آنے والے مہمان سمیت متعدد حاضرین مستفید ہوئے۔

حاضرین نے منتظمین کی طرف سے نہایت محدود وقت میں شاندار پروگرام تشکیل دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں