چودھری واجد وعلی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
متاثرین منگلا ڈیم کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین عزیزرانا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کو فی خاندان300یونٹ بجلی مفت مہیا کی جائے۔ متاثرین
منگلا ڈیم کے ضلع میرپور کومتاثرین کی بے مثال قربانیوں کی بناء پر لوڈ شیڈنگ فری زون قراردیتے ہوئے فی متاثرہ منگلاڈیم خاندان تین سویونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے۔وزیرمملکت عابدشیرعلی کے اس بیان پرجس میں انہوں نے آزادکشمیر میں بجلی بندکرنے کی دھمکی دی۔عزیزرانانے اس بیان پرردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عابدشیرعلی وزارتی اختیارات کے گھوڑے کے نیچے سے اترکراصلی حقائق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔عابدشیرعلی خودتوپاکستان کیلئے ایک گیراج کی قربانی دینے کوتیارنہیں جبکہ متاثرین منگلا نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے اپنے گھرباراورجائیدادیں ہی نہیں بلکہ اپنے پیارو ں کے قبرستان تک پانی میں ڈبودیے۔اس کے بدلے میں آج تک بے گھرہیں۔واپڈااب تک متاثرین کی کالونیاں مکمل کرنے میں ناکام رہاہے۔ہریام پل موجودہ رفتارسے مزید تین سال تک مکمل نہیں ہوسکے گا۔پاکستانی عوام کیلئے واپڈاایک سفیدہاتھی ہے اورایک کرپٹ ادارہ ہے۔جس کے اہلکار اورآفیسران کوسالانہ اربوں روپے کی بجلی مفت مہیاکی جارہی ہے۔جبکہ منگلا ڈیم کی خاطر اپناسب کچھ قربان کرنے والوں کو مفت بجلی مہیاکرنے سے انکارکردیاجاتاہے۔اگراب واپڈا نے اپنی ظالمانہ پالیسیاں ترک نہ کیں تومتاثرین راست اقدام کرنے سے گریز نہیں کریں گے جس کی تمام ترذمہ دارواپڈاپرعائد ہوگی۔
بیرسٹرسلطان آزادکشمیرکے عوام کی امیدوں کا محور ہیں‘ابرار نیاز
چودھری واجد وعلی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
عوامی اتحاد حلقہ2چکسواری اسلام گڑھ کے مرکزی راہنما ونوجوان طالبعلم راہنما نمبردارابرارنیاز نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے اندرقیادت کا فقدان ہے اس لیے آزادکشمیر بالخصوص ضلع میرپور کی عوام کی نظرمیں بیرسٹرسلطان پرلگی ہوئی ہیں۔سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچودھری ہی آزادکشمیرکے عوام کے حقوق کا تحفظ اوراُنکے مسائل حل کرواسکتے ہیں۔موجودہ مجاورٹولے نے آزادی کے بیس کیمپ کو سیاسی اکھاڑہ بنادیاہے۔مجاورٹولے سرعام میرٹ کی پامالی میں مصروف عمل ہے۔نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کردربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔نہ تواُن کے پاس سفارش ہے اورنہ ہی وہ قاسم کی ڈیمانڈ پوری کرسکتے ہیں۔عوامی اتحادمیں حلقہ2کی عوام جوق درجوق شامل ہورہے ہیں اورانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے عوام کی ووٹ کی طاقت سے مجاورکوچلتاکریں گے۔حلقہ نمبر2چکسواری یوتھ بالکل متحدومنظم ہے۔حلقہ نمبر2عوامی اتحادتمام برادریوں کاگلدستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بالخصوص حلقہ نمبر2میں کوئی بھی کام نہیں ہوا اورصرف اورصرف منظورِ نظرلوگوں کونوازہ جارہاہے اوربیرسٹرسلطان محمودچودھری ہی نااہل قیادت سے آزادکشمیر کی عوام کو چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔
پاک فوج اورصحافت ہمارے ماتھے کاجھومرہیں‘عاشق حسین
چودھری واجد وعلی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
پاک فوج اورصحافت ہمارے ماتھے کاجھومرہیں۔ہم اُن فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی بقاء اورسلامتی کی خاطرمشکل سے مشکل ترمحاذ پربھی اپنے ملک کی حفاظت کابیڑااُٹھاکرخدمات سرانجام دینافخرسمجھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما وممکنہ اُمیدوارحلقہ2چکسواری عاشق حسین چکسواری کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم صحافی بھائیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جوہرطرح کے حالات میں قلم کے ذریعے اپناجہادجاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحافی بلامعاوضہ کام کرنے والے سپاہی ہیں۔ان کی جان ومال کی حفاظت کرناحکومت کافرض ہے۔
چکسواری سرکاری ہسپتال میں الٹرساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے
چودھری واجد علی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چکسواری سرکاری ہسپتال جوکہ علاقے کابڑااورواحد سرکاری ہسپتال ہے۔یہاں دوردرازدیہات سے لوگ علاج معالجے کی غرض سے آتے ہیں لیکن جن مریضوں کوالٹراساؤنڈ کروانے کی ضرورت ہوتی ہے اُن کیلئے یہاں الٹراساؤنڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔یاتواُن کو میرپور یاڈڈیال بھیج دیاجاتاہے۔چکسواری سرکاری ہسپتال میں الٹرساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے اگرکسی پرائیویٹ کلینک میں یہ سہولت میسربھی ہے توفیس زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب آدمی کی پہنچ سے دورہوتی ہے۔پھراسی سوچ بچارکی کیفیت میں غریب آدمی کی زندگی کاچراغ گل ہوجاتاہے۔لہٰذاوزیرصحت اوربالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر سے گزارش ہے کہ عوام کے اس بنیادی مسئلے کوسامنے رکھتے ہوئے چکسواری سرکاری ہسپتال میں الٹراساؤنڈ سسٹم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
تنظیم خدمت خلق کے قائم کامقصد عوام کے مسائل کو حل کر نا ہے‘عبدالرحمن
چودھری واجد وعلی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
تنظیم خدمت خلق حلقہ2چکسواری کااجلاس تنظیم کے مرکزی دفترواقع حمیدآبادکالونی میں ہوا جس کی صدارت تنظیم کے بانی وچیئرمین چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ سابق اُمیدواراسمبلی نے کی۔اجلاس کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلامِ پاک کی سعادت شانورملک نے حاصل کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے تنظیم کی اہمیت وافادیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم خدمت خلق بنانے کا مقصدصرف اورصرف حلقہ کی عوام کی خدمت کرنااوراُن کے مسائل حل کرنا ہے۔ہماری تنظیم میں جتنی وسعت ہوگی،جتنے زیادہ ممبرہوں گے ہم اُتنے بہترطریقے سے ایک دوسرے کی مددکرسکیں گے۔ہماری تنظیم کامقصدلوگوں کوایک صاف اورشفاف پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل مل بیٹھ کرحل کیے جائیں۔انہی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم نے چھ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاہے جو مختلف محکموں کے مسائل کے حوالے سے عوام کی مددکریں گے۔یہ مسائل برقیات کے حوالے سے بھی ہوسکتے ہیں،ہسپتال کے حوالے سے،تعلیم کے متعلق غرضیکہ عوام کے بنیادی مسائل ہم ان کمیٹیوں کے ذریعے مل بیٹھ کرحل کریں گے۔آج ہم ایک اورکمیٹی سپورٹ کمیٹی کاقیام عمل میں لارہے ہیں۔جن کے ذریعے ہم غرباء کی مددکرسکیں اگرکوئی طالبعلم کالج یونیورسٹی کاخرچہ برداشت نہیں کرسکتا توہم اُس کی مددکریں۔ہمارے معاشرے کے اندربے شمارغلط چیزیں فروغ پارہی ہیں۔ہم سب مل کراُن برائیوں کاخاتمہ کریں گے۔ہمارے معاشرے میں یہ رواج فروغ پارہاہے کہ لوگ اگرکسی کوزکوٰۃ دیتے ہیں توپھراُس بندے کواپناغلام بنالیتے ہیں۔ہم اپنے معاشرے سے ان چیزوں کوختم کرناچاہتے ہیں۔ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ہم نے تمام قبلائی تعصبات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرناہے۔ہم نے ایک ایسامعاشرہ تشکیل دیناہے جہاں سب کوبرابرحقوق ملیں۔جہاں امیرغریب کا فرق نہ ہو۔آج ہمارے معاشرے میں ایک بھی ایساآدمی موجود نہیں جوکسی کے حقوق کی جنگ لڑے لیکن ہم تنظیم خدمت خلق کے نوجوان جواس تنظیم کاحصہ بن رہے ہیں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔جو یہ عزم لے کرمیدان عمل آتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کے دست وبازوبن کرکام کریں گے۔نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اورملک وقوم کامستقبل ہوتے ہیں۔میں ان پڑھے لکھے نوجوانوں سے یہ کہنا چاہوں گاکہ اپنے آپ کومثبت اورتعمیری کاموں میں لگائیں تاکہ ایسے کام کریں جوملک اورقوم کیلئے نقصان دہ ہوں۔اگرآپ کسی کی عزت کی حفاظت کریں گے توآپ کی عزت بھی محفوظ رہے گی۔معاشرے کے اندرمثبت اورتعمیری کرداراداکریں۔آگے بڑھیں،اس معاشرے کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ہم سب نے ملک کران کے مسائل کاخاتمہ کرناہے۔ظلم کاخاتمہ کرناہے۔ہم نے ظلم کے خلاف جہادکرناہے۔اجلاس سے تنظیم کے صدرمہربان حسین اورسیکرٹری مالیات محمدخلیل انقلابی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں تنظیمی اراکین کاشف حسین،ظہیرحسین،نویدحسین،عدنان علی،کبیراحمد،زبیراحمد،رفاقت علی،رضوان عزیز،شہزادعظیم،راشدحسین،زین احمد،چودھری شبیرحسین ودیگر نے شرکت کی۔