ٹیکسلا۔ معروف سیاسی،سماجی شخصیت سیدعامر شاہ آف کینال ٹاؤن ٹیکسلا نے کہا ہے کہ ٹیکسلا کے لئے مزید تیس بسوں کا اجراء چئیرمین قائمہ کمیٹی فنانس پنجاب، ایم پی اے محسن ایوب کا اہلیان ٹیکسلا کے لئے خصوصی تحفہ ہے، اس پر ہم محسن ایوب خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا، سید عامر شاہ نے کہا کہ حلقہ پی پی 12کی تعمیروترقی کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کروا کر ایم پی اے محسن ایوب خان نے حلقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں،اب اہلیان ٹیکسلاکے لئے مزید تیس بسوں کی منظوری کرائی گئی ہے جوکہ محسن ایوب خان کا حلقہ کی فلاح و بہبود کے لئے احسن اقدام ہے،ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے چئیرمین قائمہ کمیٹی فنانس پنجاب،ایم پی اے محسن ایوب خان کے مشکور ہیں،ہمیں قوی امید ہے کہ وہ حلقہ کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اسی جذبے کے ساتھ اپنی بھرپور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…