167

21ویں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد

باوقار گکھڑ قبیلے کی نمائندہ تنظیم پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے 21واں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 15 دسمبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل کے وسیع آڈیٹوریم میں منعقد ہوا

اور اس ایونٹ میں طلبا و طالبات کے علاوہ گکھڑ قبیلہ نے ریکارڈ ساز شرکت کر کے پاکستان گکھڑ فیڈریشن پہ اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس ایونٹ کی کامیابی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں

کہ وسیع آڈیٹوریم کچھا کھچ بھر گیا اور نوجوانوں نے آڈیٹوریم کی سیڑھیوں اور بیٹھ کر یہ پروگرام دیکھا اور ہال کے باہر بھی کافی تعداد میں اہل قبیلہ موجود تھے۔

یہ ایونٹ اس لحاظ سے منفرد تھا کہ اس نے حاضری کے اعتبار سے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور برادری کا ایسا جوش و ولولہ اس بات کی غمازی کرتا ہے

کہ گکھڑ برادری فیڈریشن کی پالیسیوں کی بھرپور تائید کرتی ہے اور اس پہ اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔اس بامقصد‘منظم اور کامیاب ترین ایونٹ کا انعقاد کر کے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی تجربہ کار اور dedicated ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے

یہ ثابت کیا کہ وہ گکھڑ کردار سازی اور قبیلے کے وقار کے حقیقی امین ہیں۔ پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے اس لحاظ سے بھی ایک منفرد اور یکتا تنظیم ہے کہ جو قبیلے کی

واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے اور عرصہ 25 سال سے اپنا وجود قائم رکھ کے پہلے ہی ایک ریکارڈ بنا چکی ہے اور اپنی دیرپا اور منظم پالیسیوں کی بدولت ہر گزرتے سال کے ساتھ ساتھ مزید ترقی کی راہوں پہ گامزن ہے

پروگرام میں پاکستان اور بالخصوص آزادکشمیر سے اہل قبیلہ اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔طلبا ء کی خوشی دیدنی تھی کہ جنکے آنر میں یہ بامقصد پروگرام ترتیب دیا گیا تھا کامیاب طلباء میں لاکھوں روپے کی

اسکالر شپس، نقد انعامات، شیلڈز اور میرٹ سرٹیفیکٹ تقسیم کر کے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کی گی تاکہ ان میں حصول علم کی

مزید جستجو اور تڑپ پیدا ہو۔اس موقع پہ طلباء اور انکے والدین کی خوشی دیدنی تھی کہ انکی صلاحتیوں اور محنت کو سراہا جا رہا ہے

اور پوری گکھڑ برادری اپنے بزرگوں اور عمائدین سمیت انکی حوصلہ افزائی کیلے ایک تقریب سجائے بیٹھی ہے۔ گکھڑ برادری اور طلباء کی بھرپور شرکت کے حوالے سے یہ ایک منفرد اور تاریخ ساز ایونٹ تو تھا

ہی لیکن گکھڑ عمائدین اور بزرگ شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کر کے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا بھرپور ساتھ دیا اور فیڈریشن پہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ان شخصیات میں جنرل مسعود الرحمن کیانی، راجہ مہتاب خان اے بی این نیوز /اوصاف اخبار، راجہ طارق محبوب کیانی سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم، راجہ واجدالرحمن سابقہ منسٹر آذادکشمیر،

نائلہ کیانی انٹرنیشنل کوہ پیما، برگیڈہیر سلطان شیرافگن کیانی (ستارہ جرات، برگیڈہیر منصور حامد، برگیڈہیر اعجاز قمر، برگیڈہیر شعیب کیانی، برگیڈہیر آصف گل، مسسز سبرینہ جاوید سابق ایم پی اے، کرنل عرفان حمید، کرنل جہانگیر کیانی، طیب منظور کیانی ڈسٹرکٹ ناظم جہلم ویلی

اور لاتعداد ایسی نامور گکھڑ شخصیات نے پروگرام میں شرکت فرما کر پاکستان گکھڑ فیڈریشن پہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔اس تاریخ ساز ایونٹ کا ایک خاص پہلو یہ بھی تھا کہ اس پروگرام میں ایسی گکھڑ و غیر گکھڑ مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی کہ

جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈ میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رکھے ہیں اور جو کسی حوالے سے گکھڑ قوم کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے منسلک ہیں۔ ایسی معتبر شخصیات کو فیڈریشن کی جانب سے آنرز شیلڈ پیش کی گی

ان میں ڈاکٹر عبدالغفور لون پروجیکٹ ڈائیریکٹر قلعہ پھروالہ، ڈاکٹر طاہر سعید پروجیکٹ ڈائریکٹر قلعہ روات، میاں محمد عظیم پروجیکٹ انجنیر قلعہ پھروالہ، ڈاکٹر زوالفقار علی کلہوڑو مصنف‘ ماہر لسانیات، محمد شعیب کیانی عالمی شہرت یافتہ شاعر اور ڈاکٹر بختاور خالد کیانی انٹرنیشل بلائینڈ آرچر شامل ہیں

اس ایونٹ کی ایک اور خاص بات کہ اس میں گکھڑوں کا سب سے بڑا ایوارڈ گکھڑ خاندان کی عہد ساز شخصیت کرنل حق نواز کیانی شہید (ستارہ جرات بار) کو دیا گیا

اور یہ ایوارڈ انکے بیٹوں نے وصول کیا۔21واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ ہر لحاظ سے ایک منفرد اور کامیاب ترین پروگرام تھا پروگرام کے اختتام پہ گکھڑ برادری کیلئے طعام کا بندوبست بھی تھا کہ جس میں تمام برادری آپس میں گھل مل گئی اور اتحاد و ہم آہنگی کا ایک شاندار مظاہرہ نظر آیا

اپنی افادیت اور خاندان کی حاضری کے حوالے سے اس ایونٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر ایک مثال قائم کر دی ہے کہ جس کی بناء پہ 21ویں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کو بلاشبہ قبیلے کا سب سے بڑا اور کامیاب ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے

اور اس ایونٹ کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ مہر ثبت کر دی ہے کہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن ہی ایک ایسی باصلاحیت، پروقار، منظم اور تجربہ کار تنظیم ہے کہ جس پہ گکھڑ برادری بجا طور پہ فخر کر سکتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں