122

18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے03ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)صدر واہ پولیس کی کاروائی، 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے03ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ ملزمان وارث،ساجد اور نعمان نے اُس کو کام کے بہانے گھر بلا یا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،صدر واہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کوگرفتا رکرلیا، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا جارہاہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں