راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )سول لائنز پولیس کی کاروائی،17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکی کے ماموں نے درخواست دی کہ ملزم سعید نے اُسکی بھانجی کوبیرونی ملک لے جانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا،سول لائنز پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سعیدکو گرفتارکرلیا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیاہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے
133