1500واں عظیم الشان جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کا آغاز

1500 واں عظیم الشان جشنِ عید میلاد النبی ﷺ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں تنظیماتِ اہلِ سنت کا اہم اور تاریخی اجلاس آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی نے کی، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام، سجادہ نشینان اور مذہبی و سماجی تنظیمات کے قائدین نے شرکت کی، اجلاس میں سجادہ نشین حضرت سلطان باہو صاحبزادہ ذنیر حسین، پیر سید انعام الحق سلطانپوری، پیر زادہ محمد امین قادری، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، صوبائی وزیر مذہبی امور کشمیر احمد رضا قادری، ممتاز سماجی رہنما زمرد خان، پیر عتیق الرحمان، مفتی محمد حنیف قریشی، علامہ طارق محمود، علامہ عبد الرحمان سیالوی، طاہر اقبال چشتی، علامہ رب نواز فاروقی، اجمل محمود قادری، علامہ ارسلان مدنی، خالد عطاری مدنی، علامہ حافظ محمد حسین، پروفیسر سعید اختر صدیقی، مفتی رفاقت علی جلالی، مفتی محمد صدیق سعدی، علامہ عبد الرحمان دھنیاں،انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی سمیت علما ومشائخ، تاجروں ملک گیر تنظیمات اہلسنت کے ذمہ داران،چاروں مراکز اہلسنت کے نمائندوں،اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی نے کہا کہ سرکارِ دو عالم ﷺ کی ولادتِ باسعادت ظلمت کے خاتمے اور روشنی کے آغاز کا سبب بنی۔ اتحادِ اہلسنت وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار ہے۔نبی کریم ﷺ نے محبت، اخوت، عدل و انصاف اور خدمتِ خلق کی عملی تعلیم دی۔ 1500 واں جشنِ میلاد النبی ﷺ امت مسلمہ کے لیے تاریخی سنگ میل ہے اور یہ موقع سیرتِ طیبہ اور پیغامِ امن کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کو بھرپور عقیدت، شان و شوکت اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت متوقع ہے۔سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو چراغاں کیا جائے گا۔سیکورٹی، طبی سہولیات، صفائی اور پارکنگ کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی گئی میلاد، نعت اور اسٹیج کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،میلاد کمیٹی کےلئے ملک اختر علی، ملک ساجد محمد، شیخ اعظم خورشید، حاجی محمد محفوظ، حافظ حسن فریدی، ڈاکٹر احسان اللہ، مولانا اقبال رضوی، چوہدری صدیق، شرجیل میر، انجم بھٹی، معظم مغل، غلام قادر میر، پرویز مقبول ثناخوانِ مصطفی کمیٹی کےلئے چوہدری یاسر، راجہ عتیق، ارسلان قادری، استاد ہارون رشید اور اسٹیج کمیٹی کےلئے صنوبر گل،رانا عباس،فیاض خان،غلام علی خان، حاجی جہانگیر، وہاب طاہر بھٹی، ریحان صادق کو ذمہ داریاں تفویض کیں گئیں،شرکاءِ اجلاس نے کہا کہ آستانہ عالیہ عیدگاہِ شریف کی اتحادِ اہلسنت کے لیے کی گئی جہدِوجُہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ہر محاذ پر ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اتحادِ اہلسنت ہی امتِ مسلمہ کے مسائل کا حل اور اہلِ سنت کی مضبوط اجتماعی قوت کا ضامن ہے۔تمام طبقات کو اتحادِ اہلسنت کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے