15 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار، تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق مسماۃ ن۔ا زوجہ سجاد احمد نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ میں اور میرا خاوند حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے واپس آئے تو میری بیٹی پریشان لگ رہی تھی جس سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ عرفان جو کہ ہمارا رشتہ دار ہے کی شادی پر گئی ہوئی تھی واپسی پر چچا زاد رومان علی گھر چھوڑنے کے لیے لے جا رہا تھا کہ اپنے گھر کے پاس رک کر چارجر لینے کے بہانے اندر لے گیا جہاں وہاب جو وہ بھی میرے خاوند کا بھتیجا ہے بیٹھا تھا جو دونوں نے مل کر میری بیٹی کو ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان رومان علی ولد مشتاق اور وہاب ولد اشفاق سکنائے فتح جنگ کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں