15 سالہ معصوم لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی کی ناکام کوشش، دولہا، دلہن کے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا

خواتین اور بچوں پر ظلم کے خلاف اٹک پولیس حکومت پنجاب کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ایسے عناصر کو قانون سے قرار واقعی سزا دلوا ئے گی،ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کے سب انسپکٹر پرویز اختر معہ جوانان گشت پر موجود تھے پکار 15 پر اطلاع ملنے پر ہمسفر شادی ہال کے قریب رہائش ازان عزیز الرحمن ولد مولانا فضل واحد پہنچے تو مسماۃ ح بی بی دختر واحد گل سکنہ نزد چھچھ انٹرچینج حضرو نے بتایا کہ وہ 15 سال کی ہے اسکی شادی اسکے والد واحد گل نے مسمی عزیزالرحمن جو کہ 65 سال کا ہے جس نے مجھے زیبردستی اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے جس پر عزیز الرحمن سے اس بابت تصدیق کی گئی جس نے بھی بتایا کہ اس نے واحد گل کی ایماء پر مسماۃ ح بی بی سے شادی کر کےا سکو اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے جس پر پولیس نے عزیز الرحمن اور واحد گل دونوں کو گرفتار کر کے 498بی اور 341 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر ظلم کے خلاف اٹک پولیس حکومت پنجاب کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ایسے عناصر کو قانون سے قرار واقعی سزا دلوا ئے گی۔