280

14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گنجمنڈی پولیس کی فوری کاروائی،14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی

کہ ملزم بابر حسین نے اُسکے 14سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گنجمنڈی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم بابر حسین کو گرفتار کرلیا،

متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے

، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی،ہراسمنٹ اور تشدد ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں