163

13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ نمائندہ پنڈی پوسٹ) نصیر آباد پولیس کی کاروائی،13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عارف نے اس کی 13سالہ بیٹی کو اپنی بیٹھک میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کرکے ملزم عارف کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں