Categories: علاقائی

12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد غوثیہ کارٹ روڈ مری سے دن ایک بجے نکالا جائیگا۔تسنیم سلطان چشتی۔

مری(اویس الحق سے)ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبیؐ کو انتہائی جوش و جزبے سے منایا جائیگا۔

12 ربیع الاول بروز ہفتہ دن ایک بجے مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد غوثیہ کارٹ روڈ مری سے مرکزی قائدین اتحاد بین المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر وفاءالحق بخاری،معروف مزہبی شخصیت اور علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے قریبی ساتھی حاجی فداء الحق،مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے خطیب صاحبزادہ تسنيم سلطان چشتی، راجہ فرخ قدیر اور زاہد میر کی قیادت میں نکالا جائے گا۔

ایسے میں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرحبا چوک،لوئر بازار،صدیق چوک اور پھر جی پی او چوک جسے میلاد چوک بھی کہا جاتا ہے پہنچے گا۔جہاں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا اور علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔

مرکزی جلوس میں ایک بہت بڑا جلوس یونین کونسل پوٹھہ شریف سے معروف مذہبی شخصیت ارشد محمود عباسی کی زیر قیادت جبکہ تحریک منہاج القران کے رہنماء امجد ارباب عباسی کی زیر قیادت بھی ایک بڑا جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوگا۔ایسے میں مختلف اہل سنت رہنماؤں جن میں شفیق الرحمان ہاشمی ،مفتی نذیر العباسی، علامہ ڈاکٹر ذکاء اللہ عباسی، علامہ محمد، سید رضاء المصطفے بخاری، علامہ جاوید اختر اور جامع مسجد معصومیہ کشمیر پوائنٹ مری سے علامہ ساجد محبوبی کی قیادت بھی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔

خطیب مرکزی مسجد غوثیہ کے خطیب علامہ تسنیم سلطان چشتی کی جانب نے عوام الناس سے گزارش ہے کی ہے کہ 12 ربیع الاول والےمبارک روز لبوں پر درود شریف سجا کر اور سروں کو ڈھانپ کر دن 12:30 تک مرکزی جامع مسجد غوثیہ مری میں پہنچ جائیں اور پیارے نبیؐ کی جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں مرکزی جلوس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

2 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

2 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

2 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

2 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

2 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

3 hours ago