راولپنڈی(اویس الحق سے)12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے پرامن اور شایانِ شان انعقاد کے لیے راولپنڈی ریجن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پولیس افسران و اہلکار ہمہ وقت الرٹ اور چوکس رہ کر فرائض سرانجام دیں گے تاکہ عاشقانِ رسولؐ اپنی مذہبی و روحانی عقیدت کے مطابق پرامن طریقے سے عید میلاد النبیؐ کی تقریبات اور جلوسوں میں شریک ہو سکیں،12 ربیع الاول کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، پولیس کے فول پروف انتظامات امن، بھائی چارے اور عقیدت کے ساتھ عید میلاد النبیؐ کے پرامن انعقاد کی ضمانت ہیں۔بابر سرفراز الپا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن پولیس نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ریجن بھر میں 358 جلوس ہائے اور 111میلاد پروگرامز کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
جلوس اور میلاد النبیؐ پروگرامز کے سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گے،پولیس کے ساتھ ساتھ جلوسوں اور میلاد پروگرامز کے منتظمین کی جانب سے تقریباً 2000 رضاکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جو پولیس کے ساتھ مل کر شرکاء کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
شرکاء کی مکمل چیکنگ کے لیے جلوسوں اور میلاد پروگرامز کے داخلی راستوں پر 125 واک تھرو گیٹس اور 839 میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں جبکہ تمام جلوسوں اور پروگرامز کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کے لیے 570 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔مزید برآں، ضلعی سطح پر کنٹرول رومز جبکہ ریجن کی سطح پر بھی ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام سکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی اور ہر لمحے کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے اس موقع پر کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جلوسوں اور میلاد پروگرامز کے راستوں پر پولیس گشت، ایلیٹ فورس اور ریزرو فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سنفرز ڈاگز کے ذریعے جلوسوں کے راستوں اور مقامات کی سرچنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس تھانہ یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مزید کہا کہ عاشقانِ رسولؐ کے ساتھ پولیس بھی اس بابرکت دن کے موقع پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ شریک ہے۔ 12 ربیع الاول کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں گے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…