کالم

12سال اعلیٰ صحافتی اقدار کا امین

ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے 12سال اعلیٰ صحافتی اقدار کے امین ہیں۔ طویل عرصہ متوازن طریقے سے گزارنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ سیاسی حالات مختلف شخصیات شکایات تعلقات غرضیکہ بہت سے عوامل آڑے آتے ہیں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوھدری کی دور اندیشی ذہانت اورمعاملہ فہمی کی صلاحیتوں سے مالا مال ہونے کی وجہ سے پنڈی پوسٹ کو کسی بھی جگہ وضاحت پیش کرنے

کی ضرورت در پیش نہ آئی۔ سماجی‘ سیاسی‘ ذاتی تعلقات کو احسن طریقے سے نبھانے کا ہنر چوہدری عبد الخطیب نے ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے پلیٹ فارم سے خوب آزمایا۔پنڈی پوسٹ کو ہر ایک بخوبی جانتا ہے‘ پڑھتا ہے اور اس کے لکھے پر دھیان دیا جاتا ہے۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کا لوگ انتظار آج بھی کرتے ہیں علاقے سے باخبر رہنے کے لئے پنڈی پوسٹ کا مطالعہ ہر باشعور شخص کرتا ہے اس میں چھپنے والی تحریریں لفظ بہ لفظ پڑھ کر فیڈ بیک بھی دیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ پنڈی پوسٹ کی خبر کو دلیل کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں

۔ پنڈی پوسٹ نے پی آئی ڈی‘ اے بی سی سرٹیفیکشن حاصل کر رکھی ہیں اب سرکاری محکموں کے اشتہارات بھی پنڈی پوسٹ کو دئیے جا سکتے ہیں اور قانونی دستاویز کے لئے پیش کر سکتے ہیں پنڈی پوسٹ بلا شبہ تحریروں کے صفحات‘خبروں بچوں کی دلچسپی کے لئے گلدستہ سے مزین ہوتی ہے جس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے وہ انٹرویوز کی ہے۔ پنڈی پوسٹ کے صفحات پر شخصیات، اداروں کے سربراہان اور ماہرین کے انٹرویوز کو جگہ دی جائے تو بہت ہی خوب رہے گا۔ پنڈی پوسٹ کی اشاعت کے 12سال مکمل ہونے پر چیف ایڈیٹر اور پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ یہ ادارہ اسی طرح ترقی کرتے ہوئے کامیابی و کامرانی کی منزلیں طے کرتا ر ہے۔

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

53 minutes ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago