Categories: اہم خبریں

11 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی پیشگوئی ہے، ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

راولپنڈی (رپورٹر اسد رضا) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی پیشگوئی ہے کہ 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آئے گا، اس لیے ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے۔

کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کی حفاظت کریں، پانی 9 لاکھ آئے یا 10 لاکھ اس میں کچے کا علاقہ تو ڈوب جائے گا، ہم نے تمام معلومات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کر دی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر تیاری کریں، ہم آرمی سے رابطے میں ہیں، آرمی کی ٹیم بھی اسٹینڈ بائی پر ہے، ہماری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، 192 کشتیاں این ڈی ایم اے کی ہیں جو لوگوں کے انخلا میں مدد کریں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی ہے بند کہیں سے ٹوٹے نہیں، اگر 8 یا 9 لاکھ کیوسک پانی آتا ہے تو شاید شینک بند نہ بچ سکے، ہماری ہر حال میں کوشش ہوگی کہ شینک بند کو بچائیں،انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کو بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے نقل مکانی، لوگوں سے کہوں گا جب ایسا وقت آئے تو انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں اور مال مویشی ، بیراج اور بندوں کو بچانا ہے، اگر ہم یہ سب کرنے میں کامیاب ہوگئے تو سپر فلڈ کا سامنا کرلیں گے، ہمیں امید ہے 48 گھنٹوں میں پانی اترجائے گا، پانی اترنے کے بعد لوگوں کو جلد سے جلد ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی،کچے میں جن کے گھروں کا نقصان ہوگا، چیئرمین بلاول کی ہدایت پر ویسے ہی گھر بناکر دیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر فصلوں کو نقصان ہوتا ہے تو اسے حکومت دیکھے گی، عوام سے گزارش ہے کہ اس صورتحال میں پریشان ہوں، صبر سے کام لیں، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

محمد قاسم

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

15 minutes ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

42 minutes ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

1 hour ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

2 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

2 hours ago