156

تھانہ کلر سیداں کی گزشتہ 1ماہ کی کارکردگی ‘عاطف علی ادریسی

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ماہ میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود ایک بھی واردات کا سراغ نہ لگایا جاسکا ڈاکوؤں اور چوروں نے پولیس کے گشت نظام کو ناک آوٹ کر دیا متاثرین کو ایس ایچ او کی طفل تسلیاں چوری کی واردات پر مقدمے کے اندراج کے لیے سائلین کو پولیس کے ترلے کرنے پڑتے ہیں معمولی چوری کی متعدد وارداتوں پر پولیس کے رویے سے مایوس عوام نے ایف آئی آر درج کرانے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔ جدید گاڑیوں اور سہولیات کی فراہمی کے باوجود وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کے سراغ لگانے میں پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی مایوس کن کسی بڑی واردات کا سراغ ملا نہ ہی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام ہو سکی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گزشتہ تین ہفتوں میں ڈکیتی کی تین بڑی کامیاب وارداتیں ہوئیں جن میں لاکھوں روپے نقدی اور دیگر اشیاء ڈاکو لے اڑے برطانیہ پلٹ فیملی کو ڈاکوؤں نے روڈ کے اوپر روک کر لوٹ لیا جس کا ملبہ پٹرولنگ پوسٹ کے عملہ پر ڈال کر پولیس تھانہ کلر سیداں کے افسران کو سرخرو کر دیا گیا جدید گاڑیوں سے لیس تھانہ کلر سیداں کی پولیس رات کو کہاں گشت کرتی ہے کسی نے تاحال بازپرس نہ کی ڈکیتی کی دوسری کامیاب واردات غزن آباد میں ہوئی جسے پولیس نے ڈکیتی کے بجائے چوری کی واردات میں تبدیل کر دیا چار روز قبل رات دو بجے بر لب سڑک مویشیوں کے باڑے پر حیران کن ڈکیتی کی واردات ہوئی دس کے قریب ڈاکو لاکھوں روپے کے مویشی لے گئے واردات میں بڑے ٹرک کا استعمال ہوا لیکن کلر سیداں تا روات تین جگہ پولیس کی موجودگی اور گشت کی گاڑیاں دو سے تین بجے کے درمیان ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے میں ناکام رہیں کسی ذمہ دار پولیس افسر نے ڈکیتی کے متاثرین کی تاحال اشک شوئی کرنے کی بھی زحمت گوراہ نہ کی نہ ہی ایس ایچ او کلر سیداں سے بازپرس ہوئی کہ رات دو بجے روڈ کے اوپر ڈاکوؤں کا مٹر گشت جاری رہا مگر پولیس کا گشت کرنے والے کہاں تھے دو روز قبل واہ کینٹ کے رہائشی کو چوری کی گاڑی واپس کرنے کے لیے کلر سیداں بلا کر نامعلوم ملزمان اس سے 2لاکھ روپے لے اڑے اور گاڑی بھی واپس نہ کی قبل ازیں مدنی محلہ سے ایک ہی رات میں گھروں میں کھڑے موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے لیکن پولیس اایف آئی آر کے اندراج کے لیے پس و پیش سے کام لیتی رہی متاثرین کو وزیر اعلی شکائت سیل سے رجوع کرنا پڑا پھر مقدمہ درج ہوا واردات کا سراغ ملنا بعد کی بات ہے تین روز قبل کلر سیداں کے مصروف کاروباری مرکز پر واقع شکیل جنرل سٹو ر پر چوکیداروں اور پولیس کی موجودگی میں چور آنکھوں میں دھول جھونک کر چار لاکھ روپے کیش لے اڑے شکیل بھٹی کے مطابق پولیس مقدمہ کے اندراج کے بجائے اسے ہی دباتی رہی کہ واردات سرے سے مشکوک ہے اسی طرح عید کے موقع پر چوروں نے متعدد وارداتیں کی بیشتر متاثرین نے تھانہ رپورٹ کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی اس سارے ماحول میں ایس پی صدر نے کلر سیداں آکر خوشخبری سنائی کی برطانیہ پلٹ فیملی کے ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے لیکن ملزمان گرفتار کب ہونگے اور ان ساری وارداتوں میں کلر سیداں پولیس کی غفلت پر سی پی او سمیت کسی آفیسر نے نوٹس نہ لیا عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور آر پی او رولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ سے پولیس تھانہ کلر سیداں کی ناقص کارکردگی پر باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں