راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی،07 پتنگ فروش گرفتار، 750 پتنگیں اور 07 ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کرکے 200 پتنگیں، ہارون سے 200 پتنگیں، عاطف سے 70 پتنگیں اور ایک ڈور جبکہ باسط سے 100 پتنگیں اور ایک ڈور،ریس کورس پولیس نے ملزم حزیفہ سے 20 پتنگیں اور 02 ڈوریں جبکہ ملزم اسد سے 10 پتنگیں اور 02 ڈوریں،نصیر آباد پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 150 پتنگیں اور ایک ڈوربرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
123