راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، منشیات سمگلر سمیت 07ملزمان گرفتار، 12کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔آراے بازار پولیس نے منشیات سمگلر محمد جنید سے 06کلو چرس، ملزم ابوبکر سے 02کلو100گرام چرس، ملزم مبارک زیب سے 01کلو300گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم خرم شہزاد سے 01کلو100گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبید علی سے 500گرام چرس، ملزم سرفراز سے 560گرام چرس، سو ل لائنز پولیس نے ملزم بلال جاوید سے 530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرا رواقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
94