 چکوٹھی: میٹرک رزلٹ کے بعد دو نوجوانوں کی خودکشی

چکوٹھی (نمائندہ خصوصی) –
میرابکوٹ کے نزدیک ڈولی چکوٹھی کے دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر میٹرک کے نتائج کے بعد مایوسی میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان میٹرک کے امتحانی نتائج آنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش جاری ہے۔ علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی ہے۔

سماجی حلقوں اور ماہرین تعلیم نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں