یو سی بشندوٹ میں تحریک انصاف فعال/ساجد محمود

عام انتخابات میں پورے ملک میں چلنے والی تبدیلی کی ہوا نے یوسی بشندوٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جہاں ماضی میں مسلم لیگ نون کی سیاسی گرفت خاصی مضبوط تھی تاہم تحریک انصاف کے حمایتی نوجوانوں نے بڑے جوش و خروش اور جوان جذبوں کیساتھ تحریک انصاف کے امیدواروں کی کھل کر سیاسی حمایت کی تھی جسکی بدولت یوسی بشندوٹ میں تحریک انصاف این اے 57 کے امیدوار صداقت علی عباسی اور پی پی 10 سے چوہدری ساجد محمود یوسی کے تمام پولنگ اسٹیشن پر واضح اکثریت سے کامیاب قرار پائے تھے جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت ملک کو شدید مالیاتی بحران کا سامنا تھا تاہم اب ملکی معیشت میں کچھ بہتری کے اشارے مل رہے ہیں جس سے منتخب عوامی نمائندے یوسی کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کی جانب متوجہ ہو گئے ہیں حال ہی میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے یوسی بشندوٹ کی سطح پر 12 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جس میں تعلیم و صحت زراعت کھیلوں کے فروغ بجلی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور گیس کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں گیس کی فراہمی یوسی بشندوٹ کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جسے ہمیشہ الیکشن کے موقعہ پر سیاسی مقاصد کی تکمیل اور ووٹ کے حصول کا زریعہ بنایا گیا ہے تاہم یوسی بشندوٹ میں گیس کے منصبوں کی تکمیل کے حوالے سے صداقت علی عباسی کی جانب سے چوہدری محمد اعجاز کو بطور فوکل پرسن تعینات کرنے کے فیصلے کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے چوہدری محمد اعجاز کا تعلق گاوں آراضی خاص کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے سابقہ ادوار میں یوسی بشندوٹ کے چئیرمین کے عہدوں پر براجمان رہنے والے چوہدری محمد بنارس مرحوم اور چوہدری جمیل اختر مرحوم کا تعلق بھی اسی گھرانے سے تھا چوہدری محمد اعجاز خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور عوامی مسائل کے حل بارے خاصے فکر مند ہیں انہوں نے پنڈی پوسٹ سے بات کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا انہیں بطور فوکل پرسن نامزد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیس یوسی بشندوٹ کا ایک اہم مسئلہ ہے اور اپنے حلقے کی اعلی قیادت کیساتھ مل کر نہ صرف یوسی میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے بلکہ عوام کے دیگر حل طلب مسائل کے حل کیلیے بھی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یوسی سے منتخب ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے بھی مکمل حمایت اور فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلیے بھی تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان سے فلاحی منصوبوں کی تکمیل پر مشاورت کیجائے گی یاد رہے کچھ دن قبل تحریک انصاف یوسی بشندوٹ کے راہنما اور ترقیاتی کمیٹی کے انچارج راجہ ہمایوں کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی جانب سے یوسی بشندوٹ کی سڑک کی تعمیر اور آراضی گوڑہ کے مرکزی راستے کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلیے ڈیڑھ کروڑ کی امداد جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا تھا اور انکا مزید کہنا تھا کہ صداقت علی عباسی نے بھی یوسی بشندوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے 28 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس سے یوسی میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا عوام مایوس نہ ہوں علاقے کی تقدیر بدل دیں گے انکے اس اعلان سے یوسی بشندوٹ کی عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی حلقے اس جاری گرانٹ کو یوسی بشندوٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یوسی کی عوام کیلیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے رہے ہیں یوسی بشندوٹ کی عوام نے مسائل کے حل کی خاطر ماضی کے برعکس تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کمیٹی کے اراکین کتنی سرعت سے یوسی بشندوٹ میں گیس کی فراہمی اور دیگر منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تاہم حالیہ گرانٹ کی منظوری سے اس بات کے واضح اشارے ملتے ہیں کہ تحریک انصاف حلقے کی منتخب سیاسی و مقامی قیادت یوسی بشندوٹ کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے پس پردہ خاصی تگ و دو میں مصروف ہیں اور ان کاوشوں کے اثرات اب ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں اس میں کو ئی دو رانیے نہیں کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی عوامی خدمات اور انکی کارگردگی ہی انکے امیدواروں کی کامیابی کا تعین کرے گی اس لیے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت یوسی بشندوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں