177

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے متعدد اشیاء سستی کر دیں

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی مختلف برانڈز کےگھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی گئی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو کی کمی کی گئی برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے تک کی کمی کردی گئی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کررہا ہےرمضان ریلیف پیکج سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین مستفید ہوسکیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں