320

یوٹیلٹی اسٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت کا رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،اوقات پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی تھی اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی ملے گا، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو چاند رات تک افطاری الاؤنس دیا جائےگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں