مجھے لکھنے کا شو ق ہے اور میں وہی لکھتا ہوں جو میں محسوس کرتا ہوں آج میں نے سوچا کے اس شخص کے بارے میں نہ لکھنا اس سے زیادتی ہے جو کلرشہر سے آ کر علاقہ شاہ باغ میں بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کر رہا ہے اور سینکڑوں لڑکوں اور درجنوں لڑکیوں کو مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازمت دلوا چکا ہے ۔جو ہمارے علاقے کے لیے ایک فخر ہے ۔ تاریخ گوا ہے اور آپ بہ خوبی جانتے ہیں کہ اس کی کاوشوں اور بہترین تربیت کی وجہ سے علاقہ شاہ باغ کے لڑکے اور لڑکیاں ،سارک گیمز،ایشین گیمز ،میں چیمپین ہیں ۔ اور سینکڑوں با ر نیشنل چیمپین ہیں۔تحصیل کلر سیداں میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں پرائیویٹ سکول موجود ہیں ہر سکول اپنے لحاظ سے بہتری کے لیے کوشاں ہے یونیک ماڈل سکول بھی اپنی اہمیت کے حوالے سے بہت اہم ہے اور شاہ باغ گردو نواح میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے ۔اسے دوسرے سکولوں پر غیر نصابی سر گرمیوں کی وجہ سے فوقیت حاصل ہے ۔اور اس کی استعداد کار میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔سکول ہذ ا کے پر نسپل پرویز اقبال بہترین استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین منتظم بھی ہیں۔اور خطہ پوٹھوہار کے مانے ہوئے کراٹے کوچ ہیں جو 43مرتبہ گولڈ میڈ ل لسٹ ،انٹرنیشنل پلےئر ، کئی مرتبہ نیشنل ایوارڈ ہولڈرہیں۔ حال ہی میں انہیں گجرات میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نیشنل ایوارڈ برائے بہترین کوچ 2014سے نوازا گیا ہے ۔تعلیمی حوالے سے ہر سکول تعلیمی زیور سے قوم کے ننھے نہالوں کے پروش کر رہا ہے لیکن یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کھیل کے حوالے سے اپنی پہچان آپ ہے اس سکول سے درجنوں بچے انٹر نیشنل اور نیشنل لیول پر علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں ۔حال ہی سکول ہذا کے بچوں نے وہ کارنامہ سر انجام دیا جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں ۔پرنسپل کی کاوشوں اور محنت کی وجہ سے علاقہ شاہ باغ کے 4بچوں کو ابیٹ آباد (کاکول)میں اعلیٰ تعلیم کے لیے سلیکٹ کیا گیا بلکہ مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے ۔سکو ل ہذا کے طلباء و طالبات ہر سال پنجم ،ہشتم،میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ۔گذشتہ اتوار کو اس سکول میں سالانہ نتائج کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا،اس کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں نے طرح طرح کے پروگرام پیش کیے جس سے تقریب میں موجود مہمانوں ،والدین بہت لطف اندواز ہوئے ۔خاص طور پر تین چا رسال کے کمسن بچوں نے اپنا تعارف نغموں کی صورت میں کروا کر سب کو حیران کر دیا،تقریب میں تمام بچوں کی پرفارمنس انتہائی شاندار تھی لیکن اقراء یامین اور فرحان سید بچے کی پرفارمنس سے بہتر تھی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما امیدوار چیرمین یو سی بشنڈوٹ راجہ محمد زبیرکیانی نے کہا کہ دینا میں ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے انہوں نے کہا کہ آج وہی قومیں ترقی یافتہ ہیں جہنوں نے اپنی تعلیم پر توجہ دی راجہ زبیر کیانی نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو سکولوں میں بھیجناہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یونیک ماڈل سکول کا قیام علاقہ میں کسی تحفہ سے کم نہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈرگ کورٹ اسلام آباد راحیل خان یوسفزائی نے کا کہ اسلام میں استاد کا بہت احترام ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کو اللہ پاک نے استاد بنا کر اس دنیا میں مسلمانوں کا راہنما بنا کر بھیجاانہوں نے اپنی تقریر میں سکول ہذا کے پرنسپل اور کراٹے کوچ پرویز اقبال کی خدمات کو سہراہا اور کہا کہ پرویز اقبال خطہ پوٹھوہار کا سر مایہ ہیں۔ انہوں نے کہا یونیک ماڈل سکول شاہ باغ واحد ادارہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی علاقے کا نام روشن کرتا ہے انہوں نے کہا اس سکول کے کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کا نام روش کیا،تقریب سے ماہر تعلیم گولڈ میڈلسٹ راجہ محمد اکرم نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع سید مجتبیٰ حسین شاہ المعروف چھوٹے پیر،مسلم لیگی راہنما یوسی مٹور راجہ محمد ظفر،راجہ عابد حسین آف یوکے، مسلم لیگی رہنما یوسی غزن آباد ماسٹر عبدالمجید،مسلم لیگی رہنما ساجد مرزا،سینئر صحافی اکرام الحق ،جاوید اقبال امیدوار برائے کونسلر چوہدری نعیم،شہزاد کیانی ،چوہدری محمد حفیظ،صوفی رحمان،حاجی محرم کیانی ،خان عثمان خان،بھی موجود تھے۔ ان سب مہمانوں نے اول ،دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ،سکو ل انتظامیہ کی طرف سے سال 2014کے بہترین والدین ،طالب علم ،اور اساتذہ کے لیے بھی اسپیشل انعام رکھے تھے ۔آخر میں سکول ہذا کے پرنسپل پرویزاقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔{jcomments on}
208