یونین کونسل گف کی گپ شپ / چوہدری محمد اشفاق

گف تحصیل کلر سیداں کی تیسری بڑی یونین کونسل ہے اور یہ 1961 کو قائم ہوئی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی مانی جاتی ہے اس کے سب سے پہلے چیئرمین کیپٹن محمدیوسف منتخب ہوئے اس کا دفتر چو ک پنڈوڑی

سے کہوٹہ روڈ پر بھکڑا ل کے مقام پر واقع ہے پرانی ہونے کی وجہ سے اس کی موجودہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہے ۔اور ایم ،پی،اے قمر السلام راجہ کی یونین کونسل ہونے کی وجہ سے جلد کسی پیش رفت کی توقع کی جاتی ہے مذکورہ یونین کونسل میں تین ہائی سکول ایک بنیادی مرکز صحت اور دو ڈسپنسریاں موجود ہیں۔قربانیوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو بہت سے نام سامنے آتے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال کے لیے جگہ سردار محمد حیات نے عطیہ کی یونین کونسل کے لیے جگہ فضل خان نے عطیہ کی ہسپتال کے لیے جگہ بھکڑال ہی کی ایک عورت نے جگہ عطیہ کی ٹیلی فون ایکس چینج کے لیے جگہ راجہ ظفر اور راجہ محمد بشیر ایڈووکیٹ نے عطیہ کی ۔ان کے علاوہ ایک اور نام جو انتہائی اہم ہے مرزامحمد صادق ڈھیری مرزیاں ہے جنہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ گرلز سکول ڈھیر مرزیاں اور عید گاہ کے لیے جگہ خرید کر عطیہ کی اس کے علاوہ بھی بہت سے کام صدقہ جاریہ کے حوالے سے انجام دیے اور آج ان کے بھتیجے مرزا ساجد علی مرحوم چچا کے مشن کو اسی صورت میں جاری رکھتے ہوئے میدان عمل میں موجود ہیں اور مختلف صورتوں میں علاقہ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں اور سیاسی حوالے سے بھی پیش پیش ہیں اور ممبر رابطہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ان کے علاوہ علی اکبر مرحوم پنڈوڑی لوہاراں نے لب سڑک ڈسپنسری کے لیے جگہ عطیہ کی ہے اور یہی وہ کام ہیں جن سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور آخرت سنورتی ہے ۔سب سے بڑھ کر اس یونین کونسل کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ pp5 کے منتخب ایم،پی،اے راجہ قمر السلام کا تعلق بھی اسی یونین کونسل سے ہے اور ایس ایس پی ریٹائرڈ راجہ منور اور ڈی ایس پی راجہ محمد طاہر کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر اسی کی سیاسی اہمیت بھی کچھ زیادہ ہی ہے اور تحصیل کلر سیداں کی سب سے اہم یونین کو نسل سمجھی جاتی ہے گزشتہ بلدیاتی مہم کے دوران اسی کی سیاسی گہما گہمی میں کچھ زیادہ ہی گرمی دکھائی دیتی رہی ہے اس مہم کے دوران چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدہ کے لیے تین پینل میدان میں موجود تھے جن میں ایک ایک راجہ آفتا ب جنجوعہ اور راجہ تیمور کا تھا راجہ آفتا ب کا تعلق گف سے ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میدان عمل میں موجود تھے ان کا شمار انتہائی اچھے اور شریف لو گوں میں ہو تا ہے اور اچھے کردار کے مالک ہیں جس کی وجہ سے ان کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور ان کی شخصیت کی وجہ سے یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے ووٹروں میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہاہے ان کے ساتھ وائس چیئرمین کے عہدہ کے لیے راجہ تیمور مو جود تھے جن کا تعلق بھورہ حیال سے ہے اور مشہور شخصیت راجہ تنویر حسین ٹوچی کے بھتیجے ہیں جس کی وجہ سے اس پینل کو پی ٹی آئی اور پی پی پی دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل تھی دوسرا پینل چوہدر ی زاہد اقبال اور چوہدر محمد سرور پر مشتمل تھا چوہدر ی زاہد کا تعلق گاؤں چھپر سے ہے اور وہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے اپنی انتخابی مہم چلارہے تھے چوہدر ی زاہد اقبال چوہدر ی نثار علی خان کے قریبی لو گوں میں شامل ہیں اور سابقہ کونسلر بھی رہ چکے ہیں شمار ایک اچھے اور ایماندار لوگوں میں ہوتا ہے 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں یوسی گف میں سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوئے تھے اور 2008 کے جنر ل الیکشن میں چوہدر ی نثار علی خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے واحد کونسلر تھے اور اسی وجہ سے چوہدر ی نثار علی خان کی پسندیدہ شخصیت جانے جاتے ہیں چوہدری نثار علی خان سینئر وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے چار دن بعد چھپر گاؤں تشریف لائے تو سب سے پہلے چھپر گاؤں کو گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا زاہد اقبال نے اپنے سپاس نامے میں چبوترہ موہڑہ دیار ڈھوک مستریاں پنڈوڑی لو ہاراں اور موہڑ ہ روپیال کے لیے بھی گیس فراہمی کا مطالبہ کیا چوہدری نثار علی خان نے اسی وقت یہ اعلان کیا کہ جن موضع جات کے لیے حاجی زاہد اقبال نے گیس مانگی میں ان تما م کی منظوری دیتا ہوں آج الحمد اللہ ان تمام جگہوں پر عوام گیس کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں اس کے علاوہ چوہدر ی نثار علی خان نے ان کو تحصیل کلر سیداں کے لیے چیئرمین زکوۃ کمیٹی اور گورنمنٹ پنجاب کے ادارہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا صدر بھی مقرر کیا اور حا ل ہی میں ان کی وساطت سے 58,0000 کی گرانٹ سے مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں ان کے ساتھ وائس چیئرمین کے عہدہ کے لیے چوہدر ی محمد سرورتھے جن کاتعلق ڈیرہ خالصہ سے ہے اور مسلم لیگ رابطہ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں تیسرا پینل راجہ محمد فیصل اور افتخار احمد پر مشتمل تھا راجہ فیصل کا تعلق بھکڑال سے ہے اور راجہ منور سابق ڈی پی او کے فرزند ہیں اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے بلدیاتی امیدوار تھے قمر السلام راجہ سے قرابت کے باعث کافی مقبول شخصیت ہیں اور سیاسی طور پر میچور سمجھے جاتے ہیں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں ان کے ساتھ وائس چیئرمین افتخار احمد تھے جن کا تعلق گف سے ہے راجہ فیصل اور چودری زاہد اقبال دونوں ن لیگ کے رہنماؤں کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچ سکتا تھا اس یونین کونسل میں اس وقت پیپلزپارٹی کا واحد سپوت راجہ یاسر بشیر ہی نظر آرہے ہیں اور وہ اکیلے بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں ان کا تعلق بھی بھکڑال سے ہے اور معروف قانون دان راجہ محمد بشیر( مرحوم )کے فرزند ہیں اور خود بھی ایک اچھے قانون دان ہیں۔ گزشتہ انتخابی مہم کے دوران راجہ آفتاب کی حمایت کرتے نظر آئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی راجہ ناصر بشیر جو اس وقت کلر سیداں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ہیں او ر سماجی کاموں کے حوالے سے پیش پیش ہیں اور صحافتی حوالے سے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں راجہ یاسر بشیر مکمل طور پر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے نظر آئے ہیں لیکن مکمل پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کر رہی تھی کیونکہ پیپلز لیبر بیورو PP5 کے صدر راجہ سعید افضل نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ان کے علاوہ جو امیدوار کونسلر شپ کے لیے سامنے آئے تھے ان میں ارسلان قریشی ، ملک انوار حسین باولی ،چوہدری یاسمین محمد سعید چھپر، محمد حفیظ موہڑہ روپیال ، راجہ رحمت اللہ ڈیرہ خالصہ ،ارسل قریشی باغ بوٹاملک اشتیاق ڈھوک باغ ، سرمد چبوترہ ،یاسر ولایت موہڑہ حیال شامل تھے بڑے مو ضع جات میں ڈیر ہ خالصہ چھپر ،روپیال بھکڑال ،نندنہ ،گف، سلجور ،بھورہ حیال، بھورہ نوروز اور کو ٹ شامل ہیںآئندہ اگر بلدیاتی میدان سجا تو بہت سے پرانے چہرے غائب ہونے اور نئے چہرے سامنے آنے کی توقع ہے اس وقت یونین کونسل کی سیاسی فضا پی ٹی آئی کے لیے نہایت ہی ساز گار نظر آرہی ہے کیونکہ ڈیرہ خالصہ ،چھپر ،اور موہڑہ کھرٹانہ کے کافی لو گوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلانات کیے ہیں جن کی وجہ سے آئندہ کی سیاست میں زبردست تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اگر یہی تینوں پینل میدان میں موجود رہے تو بہت سخت مقابلہ متوقع ہے.{jcomments on}

 

اپنا تبصرہ بھیجیں