یونین کونسل گف میں چئیرمینی کا تاج کس کے سر سجے گا / شہزاد رضا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مرحلہ وار شروع ہو چکا ہے پہلے مرحلے کی پولنگ ہو چکی ہے 5دسمبر کو تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو گی جس میں ضلع راولپنڈی بھی شامل ہے راولپنڈی کی اہم تحصیل کلرسیداں بھی ہے جہاں انتخابی مہم عروج کی جانب رواں دواں ہے تمام امیدواراپنے اپنے طور پہ میٹنگز کر رہے ہیں ڈور تو ڈور رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے بیان بازی جاری بھی عروج پہ ہےpp-5کی اہم یونین کونسل گف موجودہ ایم پی اے قمر السلام راجہ کا تعلق بھی ہے یہاں کی سیاست کو ہمیشہ ہی سے کافی اہمیت دی جاتی ہے

اب تک کی رجسٹرڈ ووٹ تقریبا11467ہے اور نو ہزار کے قریب قریب پول ہونے کی توقع کا رہی ہے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ یونین کونسل گف میں اس وقت کل 4پینلز میدان عمل میں موجود ہیں جس میں پہلا پینل تحریک انصاف کانامزد پینل ہے جس میں راجہ آفتاب حسین جنجوعہ چیئرمین اور راجہ زاہد زہدی وائس چیرمین کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کا تعلق گف سنگال سے ہے نرم لہجے اور خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں اور اب تک وہ یوسی گف کی سیاست میں اپنا مقام بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں راجہ زاہد زہدی کا تعلق موہڑہ کھڑٹانہ سے ہے مشرف دور کے بلدیات میں امیدوار برائے جنرل کونسلر تھے سابقہ پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں

کچھ ہی عرصۃ قبل انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی قیادت کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اب ان کے لیے اپنا پولنگ سٹیشن بھی کسی چیلنج سے کم نہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہی سپورٹ کر رہی ہے سیاسی اکھاڑے میں موجود دوسرا پینل الحاج چوہدری زاہد اقبال چیئرمین اور چوہدری فرحت محمود وائس کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں الحاج چوہدری زاہد اقبال کا تعلق موضع چھپر سے ہے وہ سابقہ بلدیات میں جنرل کونسلر منتخب ہوئے تھے سیاسی حلقوں میں ان کا نام کافی جانا جاتا ہے یہ بھی کہا جاتا ہے چوہدری زاہد اقبال چوہدری نثار کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں چوہدری فرحت محمود کا تعلق موضع چنام سے ہے عوامی رائے کے مطابق اگر چوہدری فرحت ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو پولنگ سٹیشن چنام جیت جائیں گے بظاہر وہاں سے وہ کافی مضبوظ امیدوار دکھائی دیتے ہیں تیسرا پینل راجہ فیصل منور چئیرمین اور راجہ افتخار عرف بھولا وائس چئیرمین کے طور پر حصہ لے رہے ہیں راجہ فیصل منور سابق ناظم یوسی گف بھی ہیں مشرف دور کے بلدیات میں ناظم کے طور الیکشن لڑے تھے اورجیت بھی گئے تھے

ان کے مدمقابل دو پینل اور بھی تھے راجہ فیصل منور سیاسی طور پر کافی گف میچور ہیں اور سیاست کی الف ب کو خوب سمجھ چکے ہیں ابھی تک میڈیا میں بھی خاص دکھائی نہیں دئیے تاہم وہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے لیے اپنا ورک جاری رکھے ہوئے ہیں امیدوار وائس چیئرمین راجہ افتخار عرف بھولا کا سیاسی کیرئیر ابھی ابھی شروع ہو ا ہے دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ اپنے پولنگ سٹیشن پر کتنے مضبوط ہیں کیونکہ ان کے سیاسی حریف راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کا پولنگ سٹیشن بھی وہی ہے لہذا وہاں تگڑے مقابلے کی توقع کی جاری رہی ہے چوتھا

اور آخری پینل چوہدری غلام سرور عادل چئیرمین اور محمد شعیب ملک وائس کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں چوہدری غلام سرور عادل کا تعلق موضع ڈیرہ خالصہ سے ہے سیاسی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور حالات کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں ان کے بقول وہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں الیکشن میں حصہ لیں گے سیاسی حلقوں میں وہ اپنا نام پید ا کر چکے ہیں ان کے ساتھ وائس ملک شعیب سیاست میں نووارد ہیں گوکہ ان کو سیاست کا کافی شوق ہے ان کا تعلق بھی موضع چنام سے ہی ہے صورت حال مزید اس وقت واضع ہو جائے گی جب مسلم لیگ ن کسی ایک امیدوار کا چناؤ کرے گی اورٹکٹ اناؤنس ہو گا ٹکٹ ملنے والے امیدوار کی پوزیشن یقیناًمستحکم ہو گی مگر تحریک انصاف اپنے حریفوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار بیٹھی ہے

کھلاڑی میچ کے لیے پورے طریقے سے تیار ہو چکے ہیں وہا ں ن لیگ کے چاہنے والے بھی کسی سے کم نہیں عوام اس بات کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر کو ئی پینل آزاد کے طور پر میدان میں آتا ہے تو مسلم لیگ ن کے لیے کافی مشکلات پید ہو سکتیں ہیں جبکہ متوالوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی اب دیکھنا یہ ہو گا کہ یوسی گف میں چئیرمین کا تاج کس پینل کے سر سجے گا .{jcomments on}

 

اپنا تبصرہ بھیجیں