یوم عاشور کے موقع پر مکان کی چھت گرنے فائرنگ سمیت دیگر واقعات شیرخوار بچی سمیت 2 جاں بحق خواتین سمیت8 زخمی


راولپنڈی یوم عاشور کے موقع پر مکان کی چھت گرنے اور فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں شیر خوار بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اتوار کی علی الصبح تیز بارش سے کہوٹہ کے علاقے چاہت محلہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ پلوشہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا 50 سالہ والد امجد محمود، 32 سالہ والدہ صائمہ، 6 سالہ بھائی شایان اور 5 سالہ بہن ماہم زخمی ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں نور خان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ مقتول کو مسماۃ (ت) نے فون کر کے گھر سے باہر بلوایا جہاں موجود عمران خان اور اسماعیل خان نے اس پر فائرنگ کر دی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ت نامی ملزمہ کو حراست میں لے کر تینوں ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ادھر دھمیال روڈ پر قائد اعظم کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا چکری روڈ پر رنیال گاؤں میں ایک مرد اور عورت نے زہریلی گولیاں کھا لیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں