اہم خبریں

یوم عاشور پر سات سو سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے7000سے زائد افسران و ملازمان تعینات،سی پی اوراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پریوم عاشور کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری،سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کی سیکورٹی اور ٹریفک کے لیے 2500سے زائدجبکہ دیگر مجالس و جلوس ہائے کیلئے 4500سے زائد پولیس افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشورکے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا،،سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،راولپنڈی میں 10محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے علاوہ 64 جلوس اور113مجالس منعقد ہوں گی جن پر4500سے زائد افسران و ملازمان اور مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے تعینات افسران وملازمان سمیت مجموعی طور پر7000سے زائد افسران وملازمان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی اور روٹ میں آنے والی گلیوں، سڑکوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور دیگر راستوں کوکنٹینرز اور خاردار تاروں کی مدد سے سیل کیا جائے گا، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے،شہریوں کی سہولت کیلئے یوم عاشور پر ٹریفک کی روانی کیلئے بھی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے، سیکورٹی پلان میں سپروائزری افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو باربار چیک اور بریف کریں گے، ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،سی پی او محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران شرکاء مجالس /جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے،محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Shahzad Raza

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

8 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

11 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago