160

یوم شہداء پر پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد

یوم شہداء پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد۔آر پی او عمران احمر، سی پی سید شہزاد ندیم بخاری، پاک فوج کے سینئر افسران، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی سینئر پولیس افسران، افسران پاک فوج اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او عمران احمر، پاک فوج کے افسران، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، یادگار شہداء پر شہداء پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر آر پی او عمران احمر اور سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، پنجاب پولیس کے 1500 سے زائد دلیر سپوتوں نے ارض پاک پر جان قربان کی،شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، راولپنڈی پولیس کے 114 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں