Categories: اہم خبریں

یوم دفاع پر اسلام آباد کو حملے سے بچالیا گیا، خودکش بمبار گرفتار

اسلام آباد( نیٹ نیوَز ) وفاقی دارالحکومت کو یوم دفاعِ سے ایک روز قبل بنوں کینٹ طرز کے حملے سے بچا لیا گیا۔ حملہ بنوں طرز پر ہونا تھا، تنصیب کو نشانہ بنایاجانا تھا،گرفتار بمبار ایک افغان شہری ہے، دی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بروقت اطلاع پر سول انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم سہولت کاروں اور ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا، جو ایک حساس تنصیب کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے،

یہ منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں نور ولی محسود کرتا تھا۔ اس کی عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی، جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کرنے کے بعد واپس اپنے والد (درزی) کے پاس لوٹ گیا تھا۔ اب وہ جڑواں شہروں (اسلام آباد و راولپنڈی) کے لیے کمانڈر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ گرفتار شدہ خودکش بمبار ایک افغان شہری ہے، جو کابل میں مزدوری کرتا تھا اور بعد ازاں ٹی ٹی پی سے وابستہ ہوگیا

تحقیقات میں شامل ایک اہلکار کے مطابق، بمبار نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں واقع “الفاروق فدائی کیمپ” میں تربیت حاصل کی، جہاں اس کے انسٹرکٹر مخلص یار (عرف حاجی لالا) تھے، جو جنوبی وزیرستان کے رہائشی اور نور ولی محسود و حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی ہیں۔ کمانڈر اور بمبار دونوں اسی کیمپ سے فارغ التحصیل ہیں۔کمانڈر کا ابتدائی کام جڑواں شہروں میں حساس مقامات کی ریکی کرنا تھا۔ جون میں وہ افغانستان گیا جہاں اسلام آباد کے ٹارگٹ کو حتمی شکل دی گئی—اس حملے کے اثرات عالمی سرخیوں کا حصہ بننے کے لیے تصور کیے گئے تھے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

7 minutes ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

20 minutes ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

2 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

5 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

11 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

14 hours ago